Tuesday, 8 September 2015

خواتین کو کن مردوں کے لطیفوں پر زیادہ ہنسی آتی ہے

خواتین کو کن مردوں کے لطیفوں پر زیادہ ہنسی آتی ہے؟ سائنسدانوں نے دلچسپ انکشاف کردیا


 0
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک وقت تک یہ مفروضہ قائم رہا کہ خواتین بہترین حسِ مزاح رکھنے والے مردوں کو پسند کرتی ہیں لیکن اب یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین نے اس مفروضے کو کسی حد تک غلط ثابت کر دیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خواتین کی پسندیدگی کا معیار حس مزاح سے زیادہ مرد کے جاذبیت ہوتا ہے۔ یعنی اگر کوئی ایسا شخص جسے عورت پسند نہیں کرتی خواہ جتنے بھی لطیفے سنا لے اس عورت کو نہیں ہنسا سکتا لیکن کوئی جاذب نظر شخصیت رکھنے والا مرد جسے وہ عورت پسند کرتی ہو کوئی عام سا لطیفہ سنا کر بھی اس عورت کو لوٹ پوٹ کر سکتا ہے۔

پروفیسر سوفی سکاٹ کا کہنا ہے کہ آپ نے اکثر خواتین کو یہ کہتے سنا ہو گا کہ ’’میں اسے بہت پسند کرتی ہوں، وہ مجھے بہت ہنساتا ہے۔ ‘‘سوفی سکاٹ کے مطابق خواتین کے اس فقرے کا کیا مطلب یہ ہے کہ’وہ بہت جاذب نظر اور دلکش شخصیت کا مالک ہے، میں ہنستی ہوں کیونکہ میں اسے پسند کرتی ہوں۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’جب آپ کسی شخص کی بات پر ہنستے ہوں اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ آپ اسے پسند کرتے ہو۔اگر آپ کسی شخص کو پسند نہیں کرتے تو آپ اس کی کسی بھی بات پر نہیں ہنسیں گے۔‘‘انہوں نے کہا کہ یہ اپنی جگہ حقیقت ہے کہ ایک ساتھ ہنسنے پر مردوخاتون کے مابین کسی بھی قسم کا تناؤ یا لڑائی جھگڑا کم ہو جاتا ہے اور وہ ایک دوسرے کے قریب آ جاتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment