Saturday, 5 September 2015

جب انسان کے پاس دولت آتی ہے تو اس کی زندگی بدل جاتی ہے

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)کہتے ہیں کہ  اور وہ فضول خرچیوں اور عیاشیوں میں ڈوب جاتا ہے لیکن دنیا میں کئی ارب پتی ایسے بھی ہیں جو بہت احتیاط سے پیسہ خرچ کرتے ہیں اور ان سے ہمارے سیاستدانوں کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔
ڈیوڈ چیریٹون
امریکی یونیورسٹی سٹینفرڈ کے پروفیسرکی دولت کا تخمینہ تین ارب ڈالر(300ارب روپے) لگایا گیا ہے۔اس ارب پتی کے پاس آج بھی1986ءماڈل کی والکس ویگن ہے اور آج بھی وہ اپنے30سال پرانے گھر میں رہ رہا ہے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے ٹی بیگ کو دوبارہ استعمال کرتا ہے۔
چارلی ایرگین
ڈش نیٹ ورک کے چیئرمین کی دولت کا اندازہ16.3ارب ڈالر(1630ارب روپے)لگایا گیا ہے اورآج بھی وہ گھر سے ہی لنچ بنا کر ساتھ لے کر جاتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس نے بچپن ہی سے بچت کی عادت اپنائی اورآج ایک کامیاب زندگی گزار رہا ہے۔
پیری امیدیار
مشہور ویب سائیٹ ای بے کے بانی اور چیئرمین کی دولت کا تخمینہ 8.1ارب ڈالر لگایا گیا ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ جب آپ کے پاس پیسے نہ ہوں تو آپ کو کوئی مہنگی گاڑی لینے میں بہت دقت ہوتی ہے لیکن پھر بھی آپ کو اس میں بہت دلچسپی نظر آتی ہے لیکن جب آپ کو علم ہو کہ آپ ہر مہنگی گاڑی لے سکتے ہیں تو پھر آپ کو کسی میں بھی دلچسپی نہیں رہتی۔
مارک زکربرگ
فیس بک کے بانی اور CEOمارک زکر برگ کی دولت کا اندازہ 32.4(3240ارب روپے)ارب ڈالر لگایا گیا ہے لیکن آج بھی وہ 30ہزار ڈالر والی گاڑی میں گھومتا ہے۔پہلے اس کے پاس Acura TSXتھی اور آج اس کے پاس والکس GTIہے۔اس نے 2011ءمیں سات ملین ڈالر کا گھر لیا لیکن یہ گھر بھی اس کی آمدنی کی نسبت بہت ہی سستا ہے۔فیس بک اور دنیا بھر میں اس کی تصویر ایک ٹی شرٹ میں ہی دیکھی جاسکتی ہے کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ بچت کرنا اور خواہشات کو ختم کرنا بہت ضروری ہے۔
پشاور میں شدید بارش ،وزیر اعلی کا 20گھنٹے بعد ہسپتال کا دورہ تحریک انصاف کی قیادت غائب
ٹم کک
ایپل کے CEOٹم کک کی دولت کا اندازہ 400ملین ڈالر لگایا گیا ہے لیکن آج بھی وہ ایک 2095مکعب فٹ کے گھر میں رہتا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو یہ یاد کروانا چاہتا ہے کہ اسے اپنی اصلیت نہیں بھولنی چاہیے۔اس کا کہنا ہے کہ پیسہ اس کے لئے اہمیت نہیں رکھتا۔
جین کوم
Whatsappکے بانی جین کوم کی دولت کا اندازہ 6.8ارب روپے لگایا گیا ہے۔یوکرائن میں پیدا ہونے والاجین کوم بچپن ہی سے پیسہ کی قدر کرتا تھا۔وہ اور اس کا خاندان خیراتی اناج کھا کر گزارہ کرتے تھے اور یہ بات آج بھی وہ یاد رکھے ہوئے ہے اور اسی لئے وہ پیسے کی بہت زیادہ قدر کرتا ہے۔جب اس کی کمپنی اور فیس بک کے درمیان ڈیل ہورہی تھی تو اس نے فیس بک پر دباﺅ ڈالا کہ یہ جلد کی جائے۔اس کا کہنا تھا کہ اس کی بارسلونا کی فلائیٹ مس ہوجائے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹکٹ اس نے بہت زیادہ سفر کرنے کے بعد مفت حاصل کی تھی اور وہ اسے ضائع نہیں کرنا چاہتا تھا۔
سرجے بین
گوگل کے بانیوں میں سے ایک سرجے کی دولت کا تخمینہ 30.9ارب ڈالر کگایا گیا ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ اس کے والدین نے بچپن سے ہی اسے ہر حال میں خوش رہنے اور بچت کرنے کی تربیت دی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ آج بھی وہ اپنے کھانے کی پلیٹ بالکل صاف کرتا ہے،چیز خریدنے سے قبل اس کی قیمت دیکھتا ہے اور بہت سوچ سمجھ کر پیسہ لگاتا ہے۔ان تمام باتوں کے باوجود اگر اسے فلاحی کاموں کے لئے رقم لگانی ہوتو وہ بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیتا ہے۔

No comments:

Post a Comment