Tuesday, 8 September 2015

چین کے امیر ترین آدمی جیک ما کو کیریئر

علی بابا کے بانی اور چین کے امیر ترین آدمی جیک ما کو کیریئر کے ابتداءمیں کتنی کمپنیوں نے نوکری دینے سے انکار کیا؟ حیران کن جواب آپ کے حوصلے بھی بلند کردے گا

بین الاقوامی
 0
بیجنگ (نیوزڈیسک)آپ نے مشہور ویب سائیٹ علی بابا کے مالک اور چین کے امیر ترین شخصیت میں سے ایک جیک ما کا نام تو ضرور سن رکھا ہوگا۔جیک ما کا شمار دنیا کے کامیاب ترین بزنس مین میں ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس مقام تک پہنچنے سے قبل اسے کے ایف سی سمیت 30کمپنیوں نے نوکری دینے سے انکار کردیا ہے۔
جیک کی زندگی کے بارے میں پڑھ کر آپ کو یقیناًتقویت ملے گی اور آپ کے عملی زندگی میں حوصلے بلند ہوجائیں گے۔ حال ہی میں ’چارلی روز‘ نامی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں جیک نے بتایا کہ وہ کالج کے انٹرنس امتحان میں تین بار فیل ہوا تھا لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور اسے کالج میں داخلہ مل ہی گیا۔اس کے بعد جب وہ تعلیم سے فارغ ہوا تو اس نے مختلف مقامات پر نوکری کے لئے اپلائے کیالیکن ہر بار اسے ناکامی کامنہ دیکھنا پڑا۔
اس کا کہنا ہے کہ ایک بار وہ پولیس کی نوکری کے لئے گیا لیکن اسے بتایا گیا کہ وہ اس نوکری کے لئے موضوع نہیں۔اس کے بعد جب کے ایف سی نے اپنی برانچ جیک کے شہر میں کھولی تو 24افراد نے نوکری کے لئے اپلائے کیا۔جیک کا کہنا تھا کہ 23افراد کو نوکری پر رکھ لیا گیا لیکن صرف وہ واحد انسان تھا جسے کے ایف سی نے بھی نوکری نہ دی۔اس کاکہنا ہے کہ وہ بہت مایوس بھی ہوا لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور1998ءمیں علی بابا کی بنیاد رکھی لیکن یہ کمپنی بھی تین سال تک بالکل بھی کوئی کاروبار نہ کرسکی۔جیک کا کہنا ہے کہ اسے سب سے بڑا مسئلہ پیمن کا درپیش تھا اور کوئی بھی بینک اس کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہی نہ تھا۔اس بات کودیکھتے ہوئے اس نے Alipayکی بنیاد رکھی۔اس کا کہنا ہے کہ جب اس نے Alipayکا آئیڈیا سوچا تو لوگوں نے اس کی خوب حوصلہ شکنی کی لیکن اس نے کسی کی بات پر کان نہ دھرا اور آج 80کروڑلوگ یہ سروس استعمال کرتے ہیں اور آج جیک کی دولت کا اندازہ20.8ارب ڈالر لگایا گیاہے۔

No comments:

Post a Comment