Monday, 14 September 2015

مشہور فلم سٹارز کی پہلی نوکری کیا تھی اور پہلی تنخواہ کتنی ملی

مشہور فلم سٹارز کی پہلی نوکری کیا تھی اور پہلی تنخواہ کتنی ملی؟ایسی تفصیلات کہ یقین کرنا مشکل

تفریح
 0
ممبئی(نیوزڈیسک)آپ نے یقیناًسن رکھا ہوگا کہ فلاں اداکار اس وقت کتنے پیسے لیتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان ستاروں کی سب سے پہلی تنخواہ کتنی تھی؟آپ ان ستاروں کی پہلی کمائی کے بارے میں جان کر حیران رہ جائیں گے۔
شاہ رخ خان
موجودہ کنگ خان اور اب کروڑوں روپے کمانے والے شاہ رخ کی پہلی کمائی محض 50روپے تھی۔ان کاکہنا ہے کہ پنکج اداس کے ایک پروگرام میں انہیں ہال میں کام کرنے کی پہلی اجرت 50روپے ملی تھی جس سے انہوں نے آگرہ جاکر تاج محل دیکھا تھااور وہاں لسی پی اور سبزی کھائی تھی۔
عامر خان
عامر کاکہنا ہے کہ انہوں نے پہلی نوکری بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے کی تھی جس کے انہیں ایک ہزار روپے ماہوار ملتے تھے اور اس کے بعد انہوں نے اپنی ماں سے جیب خرچ لینا بند کردیا تھا۔
جیکی شروف
ان کا کہنا ہے کہ انہیں جو بھی کام مل جاتا وہ کرلیتے۔محض 14سال کی عمر میں انہوں نے کمائی کرنی شروع کردی تھی اور کبھی پوسٹر لگاتے اور کبھی مونگ پھلی بیچتے۔جیکی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے لئے اور اپنی ماں کے لئے پیسے کمانے تھے تاکہ ان کی گزراوقات ہوسکے۔
نواز الدین صدیقی
حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں چاند نواب کا کردار اداکرکے اپنی شہرت میں مزید اضافہ کرنے والے نوازالدین کی پہلی نوکری ایک کیمسٹ کی دکان میں تھی جہاں انہیں چار ہزار روپے ماہوار ملتے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے انہیں پڑھانے کے لئے اپنے زیور تک گروی رکھ دئیے تھے اورانہوں نے دو ماہ کی تنخواہ اکٹھی کرکے وہ زیور چھڑائے۔
عرفان خان
انہیں نہ صرف بھارت بلکہ ہالی ووڈ میں بھی کام کرنے کا موقع ملا جس کی وجہ سے ان کی شہرت ساتویں آسمان پر پہنچ گئی لیکن اس سے قبل عرفان کی زندگی مشکل میں گزی۔ان کاکہنا ہے کہ وہ اپنے آبائی شہر جے پور میں سکول میں ٹیوشنز پڑھا کر گزراوقات کرتے تھے۔انہیں ایک بچے کو ٹیوشن دینے پر ہر ماہ 25روپے ملتے تھے۔
بپاشا باسو
ان کا کہنا ہے کہ 15سال کی عمر میں انہیں کولکتہ میں ایک فیشن شو میں حصہ لینے کا اتفاق ہوا جہاں انہیں تین ہزار روپے ملے جو انہوں نے اپنی والدہ کو دے دئیے۔
رندیپ ہدا
ان کا کہنا ہے کہ 17سال کی عمر میں وہ آسٹریلوی شہر میں ایک چینی ریسٹورنٹ میں کام کرتے تھے جہاں ایک گھنٹے کے انہیں 8ڈالر ملتے تھے اور ایک ڈیلوری پر 1.5ڈالر اضافی ملتے تھے۔
کالکی کوچلن
یونیورسٹی آف لندن میں تعلیم حاصل کرنے والی کالکی کا کہنا ہے کہ اس کے دادا اس کی فیس ادا کرتے تھے لیکن گھر کا کرایہ دینے کے لئے وہ بطور ویٹرس ایک اطالوی ریسٹورنٹ میں کام کرتی تھی جہاں ایک ہفتے بعد اسے 40پاؤنڈ ملتے تھے۔

No comments:

Post a Comment