بور ہوگئے، حقیقت آپ کو بھی چکرا کر رکھ دے گیسعودی عرب میں غیر رقم ملکی بھکارن نے بھیک مانگنے کا ایسا انوکھا طریقہ اپنایا کہ شہری خود ہی دینے پر مج
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں فنکارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرکے اور غربت کا ڈھونگ رچا کر بھیک اکٹھی کرنے والوں کے متعلق عوام کو خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نہ صرف ان بہروپیوں کے خلاف کارروائی کی جائے بلکہ شہری بھی ہوش کے ناخن لیں اور ان کے دھوکے میں نہ آئیں۔
اخبار ’’سعودی گزٹ‘‘ میں طلال القشقری لکھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر ایک بھکارن کا پول کھولنے والی ویڈیو عام ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح سعودی شہریوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔ ویڈیو میں ایک خاتون ٹماٹروں کا تھیلا لے کر کوڑا دان کی طرف بڑھتی نظر آتی ہے۔ یہ خاتون خود ٹماٹر کوڑا دان میں لٹکاتی ہے اور پھر انہیں نکال کر ان سے مٹی وغیرہ جھاڑنے کا ڈرامہ کرتے ہوئے ایک ٹماٹر کھانا شروع کردیتی ہے۔ اس کی ’حالت زار‘ کو دیکھتے ہوئے گزرنے والے اسے خوب خیرات دیتے ہیں اور خاتون کامیاب ڈرامے کے ذریعے ڈھیروں رقم اکٹھی کرکے رخصت ہوجاتی ہے۔
طلال القشقری کے مطابق یہ ڈرامہ مملکت میں بہت عام ہے اور بے شمار غیر ملکی بھکاریوں کا روپ دھار کر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں پکڑ کر ملک بدر کیا جائے اور ساتھ ہی عوام سے بھی اپیل کی ہے
کہ خیرات دینے کیلئے سرکاری اداروں اور ذرائع سے معلومات لیں، اور خصوصاً اس بات کو یقینی بنائیں کہ خیرات حقدار کو ملے، کیونکہ دین ہمیں حکم دیتا ہے کہ صدقہ و خیرات صرف حقداروں کو دئیے جائیں۔

No comments:
Post a Comment